
"جماران 2 "ميزائل بردار بحري جہاز کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب:
جماران 2 ميزائل بردار بحري جہاز امن اور دوستي کا پيغام ديتا ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ "جماران 2" ميزائل بردار بحري جہاز علاقائي ممالک کے درميان دوستي کو فروغ دينے کے لئے بنايا گيا ہے اور يہ دنيا کو امن اور دوستي کا پيغام ديتا ہے اور اس کا مقصد خليجي ممالک ميں ان طاقتوں کو کنٹرول کرنا ہے جو اسلحہ اور منشيات کے کاروبار سے خطے کا امن و امان خراب کرنا چاہتے ہيں۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو ايران کے ساحلي شہر بندر انزلي ميں "جماران 2" ميزائل بردار بحري جہاز کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کہي-
اس موقع پر ڈاکٹر احمدي نژاد نے ان تمام ايراني ماہرين کا شکريہ ادا کيا جن کي کوششوں کي بدولت يہ عظيم دفاعي منصوبہ پايہ تکميل تک پہنچا۔
يار رہے "جماران 2" نامي يہ جنگي بحري جہاز ايراني ماہرين نے بنايا ہے جس ميں نيوي گيشن اور دفاع کے جديد ترين ساز و سامان اور آلات لگے ہيں۔
يہ دنيا کے جديد ترين ڈيسٹرائر بحري جہازوں ميں شمار ہوتا ہے جو مختلف تجربوں سے گزرنے کے بعد نئے شمسي سال ميں باضابطہ طور پر بحريہ ميں شامل ہوجائے گا۔