
صوبہ مرکزي ميں چند ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب:
ہميں علم و ايمان اور عشق کے جذبے سے سرشار ہو کر آگے بڑھنا ہے-
صدر احمدي نژاد نے دشمنوں کي سازشوں سے ہوشيار رہنے پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن طاقتيں ايراني قوم ميں بھگاڑ پيدا کرنے کي ناکام کوششيں کر رہي ہيں ليکن ہميں انکي سازشوں سے مکمل ہوشيار رہتے ہوئے علم و ايمان اور عشق کے جذبے سے سرشار ہو کر آگے بڑھنا ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کو صوبہ مرکزي ميں چند ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کيا-
انہوں نے شازند آئل ريفائنري کو امام خميني (رہ) کے پاکيزہ نام کے ساتھ منسوب کرتے ہوئے نہايت شاندار الفاظ ميں انہيں خراجِ تحسين پيش کيا، انہوں نے اپني قوم کا شکريہ ادا کيا جنہوں نے اس سرزمين کي تعمير و ترقي کے لئے کسي بھي قرباني سے دريغ نہيں کيا۔