- صدر احمدي نژاد کي چين کے صدارتي انتخابات ميں کاميابي پر چيني صدر کو مبارکباد
جمعرات 16 May 2013 - 10:39

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے پيغام ميں ژي جن پنگ کو چين کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پيش کي ہے اور اميد ظاہر کي ہے کہ دوطرفہ، علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر ايران اور چين کے درميان روابط ميں فروغ دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہے اور اس سے عالمي سطح پر پائيدار امن و سلامتي کے قيام ميں مدد ملے گي۔

صدر احمدي نژاد کي چين کے صدارتي انتخابات ميں کاميابي پر چيني صدر کو مبارکباد

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے پيغام ميں ژي جن پنگ کو چين کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پيش کي ہے اور اميد ظاہر کي ہے کہ دوطرفہ، علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر ايران اور چين کے درميان روابط ميں فروغ دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہے اور اس سے عالمي سطح پر پائيدار امن و سلامتي کے قيام ميں مدد ملے گي۔

خبر کا کوڈ: 46426 - 

جمعرات 14 March 2013 - 19:43

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري ہوا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

محترم جناب ژي جن پنگ

چين کے نئے منتخب صدر

چين کے صدارتي انتخابات ميں کاميابي پر آپکو دل کي گہرائيوں سے مبارکباد پيش کرتا ہوں، اسلامي جمہوريہ ايران اور چين کے درميان ہميشہ سے بہت قريبي روابط چلے آئے ہيں اور دونوں ملکوں کے حکام نے بين الاقوامي سطح پر پائيدار امن و سلامتي کے لئے اپني کوششيں جاري رکھي ہوئي ہيں۔

عالمي نظام کو بہتر طريقے سے چلانے کے لئے سبھي ممالک کي مشارکت لازمي ہے، اميد ہے آپ کے دور اقتدار ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور چين کے درميان دوطرفہ، علاقائي اور بين الاقوامي روابط ميں استحکام پيدا ہو جائے گا اور عالمي سطح پر پائيدار امن و سلامتي کے لئے راہ مزيد ہموار ہو جائے گي۔

آخر ميں اللہ تعاليٰ سے آپ کي سلامتي و کاميابي اور چين کي ترقي و خوشحالي کے لئے دعا کرتا ہوں

محمود احمدي نژاد

صدر ممملکت اسلامي جمہوريہ ايران

خبر کا کوڈ: 46426  

- پیغامات اورمراسلے