
پاکستان ميں شيعہ مسلمانوں کي شہادت پر صدر مملکت کا تعزيتي پيغام:
دشمن عناصر کا پاکستان ميں دہشت گردانہ کاروائيوں سے مقصد مسلمانوں ميں اختلاف پيدا کرنا ہے
صدر احمدي نژاد نے پاکستان ميں شيعہ مسلمانوں کے بے گناہ قتلِ عام پر تعزيت پيش کرتے ہوئے پاکستاني عوام کو اپس ميں متحد رہنے پر زور ديا ہے، انہوں نے پاکستان ميں دہشت گردانہ کاروائيوں کي سخت الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے سبھي عالمي اداروں اورحکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کي شناخت اور ان کے خلاف کاروائي کرکے انہيں کيفر کردار تک پہنچائے۔