
بينن کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
اسلامي جمہوريہ ايران تمام آزاد اور خود مختار ممالک کے ساتھ روابط کي توسيع کا خواہاں ہے
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام آزاد اور خود مختار ممالک کے ساتھ روابط کي توسيع کا خواہاں ہے۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج اتوار کو بينن کے وزير خارجہ نصيرو باكو آريفاري سے ملاقات کے دوران کہي-
انہوں نے کہا کہ آزاد اور خود مختار ممالک کے دوستانہ تعلقات سے ان ممالک کي ترقي اور پيش رفت کا راستہ مزيد ہموار ہو جائے گا۔
اس موقع پر بينن کے وزير خارجہ جناب نصيرو باكو آريفاري نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے درميان معاہدوں پر کام تيزي سے جاري ہے-
انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور 5+1 گروپ کے مذاکرات کو مثبت قرار ديتے ہوئے کہا کہ يہ اسلامي جمہوريہ ايراني کا قانوني حق بنتا ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے لئے اپني ايٹمي سرگرمياں جاري رکھے۔