
پاک ايران گيس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے لئے:
صدر احمدي نژاد اور آصف علي زرداري پاک ايران گيس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کے ليے بارڈر جائيں گے
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد ابھي کچھ دير پہلے پاک ايران گيس منصوبے کے افتتاح کے لئے چابہار پہنچ گئے۔
تفصيلات کے مطابق آج پير کي صبح پاک ايران گيس منصوبے کے افتتاح کے لئے چابہار ہوائي اڈے پہنچے تو وزير پٹروليم نے ان کا استقبال کيا۔
ڈاکٹراحمدي نژاد کچھ دير بعد پاکستاني ہم منصب آصف علي زرداري کے ہمراہ پاک ايران بارڈر جائيں گے جہاں وہ پاک ايران گيس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کريں گے۔
ياد رہے اس سلسلے ميں 780 کلو ميٹر کي طويل پائپ لائن پاکستاني سرزمين ميں بچھائي جائے گي جس پر اسلامي جمہوريہ ايران کے تعاون سے دو سال ميں کام مکمل ہو جائے گا۔