
ہيوگو شاويز کي وفات پر صدر احمدي نژاد کا تعزيتي پيغام:
ہيوگو شاويز کا نام تاريخ ميں زندہ و تابندہ رہے گا-
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے وينيزويلا کے صدر ہيوگو شاويز کي وفات پر وينيزويلا کے عوام، وہاں کے حکام اور مرحوم کے اہل خانہ کوتعزيت پيش کي ہے-
صدر مملکت کے تعزيتي پيغام ميں آيا ہے کہ ہيوگو شاويز لاطيني امريکہ کي قابل فخر شخصيت، ظلم و ستم کے خلاف برسر پيکار، سامراج کے خلاف جنگ ميں اس خطے کے عوام کو ہميشہ تيار رکھنے والے اور ستم ديدہ قوموں کي حريت پسندي کے مظہر اور قوموں کے درميان اخوت اور دوستي کے پرچم دار تھے۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري يوا ہے:
بسمالله الرحمن الرحيم
انا لله و انا اليه راجعون
محترم جناب نيکولاس ماڈورو
وينيزويلا کے عبوري صدر
عدل و انصاف اور حريت پسندوں کے قافلے کي ايک بڑي شخصيت مالک حقيقي سے جاملي ہے جس کے غم ميں ساري دنيا سوگوار ہے اور وينيزويلا اپنے ايک سربلند، شجاع، دانشمند، اور انقلابي فرزند سے محروم ہوگيا ہے۔
ہيوگو شاويز لاطيني امريکہ کي قابل فخر شخصيت، ہمشہ ظلم و بربريت کے خلاف برسر پيکار، سامراج کے خلاف جنگ ميں اس خطے کے عوام کو ہميشہ تيار رکھنے والے اور ستم ديدہ قوموں کي حريت پسندي کے مظہر اور قوموں کے درميان اخوت اور دوستي کے پرچم دار تھے۔
وہ استمار کے خلاف جنگ لڑتے لڑتے خالق حقيقي سے جا ملے، اب اگرچہ وہ ہمارے درميان نہيں رہے ليکن اس کا نام تمام حريت پسندوں کے دلوں ميں زندہ و تابندہ رہے گا، ميں اسي مناسبت سے ونزويلا کے عوام، وہاں کے حکام اور مرحوم کے اہل خانہ کوتعزيت پيش کرتا ہوں۔
محمود احمدي نژاد
صدر مملکت اسلامي جمہوريہ ايران