
اسلامي جمہوريہ ايران اور بوليويا کے صدور کا اتحاد کے زير سايہ ہوگو شاويز کا مشن جاري رکھنے پر زور
وينيزويلا کے دارالحکومت کراکس ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور بوليويا کے صدور کے مابين ہونے والي ملاقات ميں فريقين نے اتحاد کے زير سايہ ہيوگو شاويز کا مشن جاري رکھنے پر زور ديا ہے۔
تفصيلات کے مطابق صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے بوليويا کے صدر اوو مورالس کے ساتھ ملاقات ميں وينيزويلا کے صدر ہيوگو شاويز کے انتقال پر تعزيت پيش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ امپريالزم حکام وينيزويلا کے صدر ہيوگو شاويز کے انتقال پر بہت خوش ہورہے ہوں اور يہ خيال کررہے ہوں کہ اب ان کے خلاف محاذ آرائي کمزور ہو جائے گي تاہم انہيں يہ جان لينا چاہيئے کہ ايسي افراد موجود ہيں جو اتحاد کے زير سايہ ہوگو چاويز کا مشن جاري رکھيں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ لاطيني امريکہ تبديليوں کے دور سے گذر رہا ہے جہاں اقوام بيدار ہو رہے ہيں اور انقلابي رہنماؤں کي تعداد ميں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اس موقع پر بوليويا کے صدر اوو مورالس نے وينيزويلا کے صدر ہيوگو شاويز کے انتقال کو ايک غم انگيز حادثہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ ہيوگو شاويز ہمارے دلوں ميں زندہ ہيں جن کا عظيم مشن جاري رہے گا۔