
ايکواڈور کے نئے سفير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
قريبي اور وسيع تعلقات سے دشمن طاقتوں کے دباؤ کا مقابلہ ممکن ہے-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ايکواڈور کے درميان دوستي نے دونوں ملکوں کے درميان جعرافيائي فاصلے کم کر رہے ہيں۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو تہران ميں ايکواڈور کے نئے سفير اومبر توپينوئزا سے ملاقات کے دوران کہي-
انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتيں دونوں ملکوں کو ايک ساتھ ديکھنا چاہتے لہذا ہميں ہوشياري سے کام ليتے ہوئے اپنے روابط کو مزيد مستحکم کرنے چاہيے تاکہ دشمن کے عزائم کو خاک ميں ملائے جا سکيں۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ايکواڈور کے ساتھ طے شدہ پاليسي کے تحت تعلقات بڑھا رہے ہيں۔
اس موقع پر ايکواڈور کے نئے سفير نے دونوں ملکوں کے درميان ديزينہ دوستي کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ ہميں دشمن کي چالوں سے مکمل ہوشيار رہنا چاہيے-
انہوں نے کہا کہ ہم ايک دوسرے کے تعاون سے بين الاقوامي سطح پر بہت مؤثر اقدامات دے سکتے ہيں۔