
گھانا کے نئے سفير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
اسلامي جمہوريہ ايران اور گھانا دنيا ميں امن و سلامتي اور عدل و انصاف کے خواہاں ہيں-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور گھانا دنيا ميں امن و سلامتي اور عدل و انصاف کے خواہاں ہيں۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو تہران ميں گھانا کے نئے سفير باوا گلبرٹ ايمبلاوه سے ملاقات کے دوران کہي، انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور گھانا کے درميان دوستانہ تعلقات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان اقتصادي اور ثقافتي سطح پر روابط کے فروغ کے کافي ايسے مواقع موجود ہيں جن سے دوطرفہ روابط کے استحکام ميں بھرپور فائدہ اٹھايا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر گھانا کے نئے سفير جناب گلبرٹ ايمبلاوه نے اپنے سرکاري دستاويزات صدر مملکت کو پيش کرتے ہوئے کہا کہ گھانا اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعلقات کو خصوصي اہميت ديتا ہے اور دونوں ملکوں کے درميان بہتر تعلقات سے ديگر ممالک پر بھي بہت اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہيں۔