
بينکوں کے مينجنگ ڈائرکٹروں کے اجلاس سے صدر کا خطاب:
اقتصادي پابنديوں کا مقابلہ کرنے ميں بينکوں کا بہت اہم کردار ہے-
صدر احمدي نژاد نے ايران کے خلاف حاليہ اقتصادي پابنديوں کے مقابلے ميں بينکوں کو مرکزي کردار کا حامل قرار ديا اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ايک طاقتور اور عظيم ملک بے جو ترقي اور پيش رفت حاصل کرنے کي بے پناہ توانائياں رکھتا ہے- انہوں نے کہا کہ ان توانائيوں سے دشمنوں پر ماضي کي طرح کاميابياں حاصل کي جاسکتي ہيں۔
صدر احمدي نژاد نے ملک کے اقتصاد ميں بينکوں کو کليدي حيثيت کا حامل قرار ديتے ہوئے کہ بينک ملک کے اقتصاد ميں ريڑھ کي ہڈي کي مانند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ دشمن اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر پابنديوں کے سہارے ايران کو اقتصادي اور سماجي بحرانوں سے دوچار کرنا چاہتے تھے ليکن حکومت اورعوام کے تعاون سے پابنديوں کا اثر ختم ہوگيا اور دشمن اپنے اہداف کو عملي جامہ پہنانے ميں بري طرح ناکام رہے۔
صدر مملکت نے موجودہ بينکي نظام کي اصلاح پر زور ديتے ہوئے متعلقہ ادارے کو اس کا مناسب حل نکالنے کے ہدايات جاري کئے۔