حماس کے سياسي دفتر کے نائب سربراہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: بيت المقدس کي آزادي دنيا کے تمام حريت پسندوں کي دلي آرزو ہے-
جمعرات 16 May 2013 - 10:35

صدر احمدي نژاد نے بيت المقدس کي آزادي کو دنيا کے تمام حريت پسندوں کي دلي آرزو قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دنيا کے حالات اقوام عالم کے مفاد اور انکي خواہشات کي تکميل کي طرف جارہے ہيں اور فلسطيني سرزمين ميں صہيونيوں کي موجودگي کي پچاس سالہ تاريخ پر نظر دوڑانے سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ غاصب صہيوني حکومت عنقريب ہي صفحہ ہستي سے مٹ جائے گي۔

حماس کے سياسي دفتر کے نائب سربراہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

بيت المقدس کي آزادي دنيا کے تمام حريت پسندوں کي دلي آرزو ہے-

صدر احمدي نژاد نے بيت المقدس کي آزادي کو دنيا کے تمام حريت پسندوں کي دلي آرزو قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دنيا کے حالات اقوام عالم کے مفاد اور انکي خواہشات کي تکميل کي طرف جارہے ہيں اور فلسطيني سرزمين ميں صہيونيوں کي موجودگي کي پچاس سالہ تاريخ پر نظر دوڑانے سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ غاصب صہيوني حکومت عنقريب ہي صفحہ ہستي سے مٹ جائے گي۔

خبر کا کوڈ: 46065 - 

پیر 04 March 2013 - 20:18

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے حماس کے سياسي دفتر کے نائب سربراہ "موسي ابومرزوق" سے ملاقات کے دوران کيا-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے بيت المقدس کي رہائي کو ايک مذہبي مسئلہ قرار ديا اور کہا کہ اگر فلسطين پر مذہب کي رو سے بھي نہ ديکھا جائے پھر بھي موجودہ دور ميں مسئلہ فلسطين خطے بلکہ پوري دنيا کے اہم مسائل ميں شمار ہوتا ہے اور آج پورے خطے کي سرنوشت فلسطين کي رہائي سے جوڑي ہوئي ہے۔

انہوں نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صہيونيوں کا وجود ہي دنيا کے سامنے سواليہ نشان بن چکا ہے؛ صدر مملکت نے مزيد کہا کہ صيہوني دوسروں پر حملےکي صلاحيت کھو چکے ہيں اوراب وہ صرف اپني بقاء کي جنگ لڑ رہے ہيں جس ميں ان کي شکست يقيني ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے غزہ کي جنگ ميں اسلامي مزاحمت کي کاميابي کو اللہ تعاليٰ کي خاص عنايت قرار ديتے ہوئے کہا کہ اگر صہيوني حکومت کے خلاف مزاحمت اسي طرح جاري رہي تو فلسطينيوں کو جلد ہي غاصب صہيونيوں کي قيد سے چھٹکارا ملے گا۔

اس موقع پر حماس کے سياسي دفتر کے نائب سربراہ جناب "موسي ابومرزوق" نے کہا کہ غزہ کي جنگ ميں اسلامي مزاحمت کي کاميابي سے ثابت ہوگيا کہ مزاحمت ہي کاميابي کا واحد راستہ ہے، انہوں نے کہا کہ اب ہميں يقين ہے کہ ان کي جد و جہد رنگ لا رہي ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام نے ہمشہ فلسطييوں کا ساتھ ديا ہے، اميد ہے قومي مفاہمت کے نتيجے ميں شام کے حالات بہت جلد معمول پر آ سکيں گے۔



خبر کا کوڈ: 46065  

- غیرملکی ملاقاتیں اور دورے