شام کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: شام کے عوام کي عزت اور کاميابي کا واحد راستہ قومي مفاہمت ہے-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:35

صدر احمدي نژاد نے شام ميں تشدد کے فوري خاتمے اور قومي مفاہمت کے آغاز پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ بات چيت اور قومي مفاہمت ہي شام ميں بحران کے خاتمے اور شام کےعوام کي عزت اور کاميابي کا واحد راستہ ہے۔

شام کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

شام کے عوام کي عزت اور کاميابي کا واحد راستہ قومي مفاہمت ہے-

صدر احمدي نژاد نے شام ميں تشدد کے فوري خاتمے اور قومي مفاہمت کے آغاز پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ بات چيت اور قومي مفاہمت ہي شام ميں بحران کے خاتمے اور شام کےعوام کي عزت اور کاميابي کا واحد راستہ ہے۔

خبر کا کوڈ: 45979 - 

هفته 02 March 2013 - 22:44

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو شام کے وزير خارجہ "وليد معلم" سے ملاقات کے دوران کيا-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ شام ميں تشدد اور بيروني مداخلت کے فوري خاتمے اور فريقين کے مابين بات چيت کے ذريعہ مفاہمت کي ضرورت ہے اور بحران کے خاتمے کے لئے يہي واحد انساني اور عقل پسندانہ حل ہے، اميد ہے شام کے اندر قومي مفاہمت کے لئے فضا جلد از جلد ہموار ہو جائے۔

صدر مملکت نے بعض ممالک کي دغلي پاليسي پر سخت تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ يہ ممالک ايک طرف تو جمہوريت کا نعرہ بلند کرتے ہيں اور دوسري طرف طاقت کا ناجائز استعمال کرکے بے گناہ عوام کا قتل عام کرتے ہيں، جس پر بين الاقوامي اداروں کو فوري ايکشن لينا چاہيے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اميد ظاہر کي کہ شام کي موجودہ بحران کا خاتمہ ہو جانا چاہيے تاکہ شام کے عوام امن و سکون کے ساتھ زندگي گزار سکيں۔

اس موقع پر شام کے وزير خارجہ جناب وليد معلم نے بھي کہا کہ شام کے خلاف امريکہ کي سربراہي ميں عالمي سازشيں ہورہي ہيں اور صہيوني حکومت بھي ان حالات سے ناجائز فائدہ اٹھا رہي ہے تاہم اب شام کے عوام بيدار ہو چکے ہيں اور ان سازشوں کے مقابلے ميں سيسہ پلائي ديوار کي مانند کھڑے ہيں۔



خبر کا کوڈ: 45979  

- ملکی دورے