
دو نئے ٹي وي چينلوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب:
نشرياتي اداروں کو سماج ميں اعليٰ افکار کي ترويج ميں مرکزي کردار ادا کرنا چاہيے-
ايران کے ٹيلي ويژن اور ريڈيو ادارے کا بين الاقوامي ذرايع ابلاغ ميں بہت اونچا مقام ہے-
صدر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ايران کے ٹيلي ويژن اور ريڈيو ادارے کا بين الاقوامي ذرايع ابلاغ ميں بہت اونچا مقام ہے، کہا کہ يہ ادارہ پوري قوم کے افکار کي ترجماني کرتا ہے لہذا اسے سماج ميں اعليٰ افکار کي ترويج ميں مرکزي کردار ادا کرنا چاہيے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو دو نئے ٹي وي چينلوں "تماشا" اور "سلامت" کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کيا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ انساني زندگي ميں ذرائع ابلاغ کا کردار بہت زيادہ اہميت کا حامل ہے اور اگر دورِ حاضر ميں ذرائع ابلاغ نہ ہوں تو معاشرے کي صحيح راستے کي جانب رہنمائي کرنا بہت مشکل اور دشوار کام ہے۔
صدر مملکت نے ايران کے سٹيلائٹ چينلوں پر پابندي عائد کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربي ممالک اپنے ان اقدامات کے ذريعے سے دنيا والوں تک ايراني عوام کا الہي اور انساني پيغام کو پہنچنے سے نہيں رک پا سکيں گے۔
صدر مملکت نےکہا کہ سامراجي طاقتيں جمہوريت، آزادي اور انساني حقوق کا نعرہ بلند کرکے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کي کوشش کرتے ہيں، لہذا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئےاسلامي جمہوريہ ايران کے نشرياتي ادارے کو تسلط پسندوں کے ساتھ نظرياتي جنگ ميں مکمل ہوشياري سے کام لينا چاہيے تا کہ وہ دشمنوں کي سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکيں۔