صوبہ فارس ميں چند ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب: ايراني قوم ملک کي ترقي اور پيش رفت کے لئے اپني پوري توانائي خرچ کر رہي ہے-<br /> ايران کا نام ہي دنيا والوں کو امن و سلامتي اور دوستي و بھائي چارے کا پيغام ديتا ہے-
جمعرات 16 May 2013 - 10:34

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني ايک بيدار قوم ہے جو ملک کي ترقي اور پيش رفت کے ليے اپني پوري توانائي خرچ کر رہي ہے اور اب دشمن کو خبردار رہنا چاہيے کہ ايراني قوم نے ہر عالمي چيلنج کو قبول کيا ہے اور انشاء اللہ وہ تمام تر رکاؤٹوں کو عبور کرتي ہوئي اپني منزل کو پہنچے گي۔

صوبہ فارس ميں چند ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب:

ايراني قوم ملک کي ترقي اور پيش رفت کے لئے اپني پوري توانائي خرچ کر رہي ہے-
ايران کا نام ہي دنيا والوں کو امن و سلامتي اور دوستي و بھائي چارے کا پيغام ديتا ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني ايک بيدار قوم ہے جو ملک کي ترقي اور پيش رفت کے ليے اپني پوري توانائي خرچ کر رہي ہے اور اب دشمن کو خبردار رہنا چاہيے کہ ايراني قوم نے ہر عالمي چيلنج کو قبول کيا ہے اور انشاء اللہ وہ تمام تر رکاؤٹوں کو عبور کرتي ہوئي اپني منزل کو پہنچے گي۔

خبر کا کوڈ: 45932 - 

منگل 26 February 2013 - 18:20

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج منگل کو صوبہ فارس ميں چند ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کيا-

انہوں نے کہا کہ تمام آزاد اور خود مختار ممالک سے دوستانہ روابط قائم کرنا ايران کي طے شدہ پاليسي ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنيا ميں صرف ايک حکومت ايسي ہے جو ہماري نظر ميں غير قانوني ہے جسے ہم بالکل تسليم نہيں کرتے جبکہ ايک اور حکومت سے اس کي استعماري پاليسيوں کي وجہ سے ہمارے تعلقات نہيں بن پاتے ليکن اس کے علاوہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام ممالک اور خاص طور پر خليجي ممالک سے دوستانہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے علاقے کے بعض ممالک کے رويے پر کڑي تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک خود کو امريکا کا مخالف ظاہر کرتے ہيںں ليکن در حقيقت وہ امريکي نوازحکومتيں ہيں جو آلہ کار بن کر خطے ميں ان کي پاليسيوں کو تکميل کرنے کي کوششوں ميں سرگرمِ عمل ہيں-

انہوں نے مزيد کہا کہ جو بھي ہمسايہ ممالک کے ايران کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کي کوشش کرے اس نے در حقيقت امريکي راستے پر قدم بڑھايا ہےـ

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران علاقے کي اقوام کا سچا اور وفادار دوست ہے، ہرگز کسي کو دھوکا دينے کي کوشش نہيں کي اور ہميشہ علاقے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کا خواہشمند رہا ہےـ

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ علاقے کي قوميں آپس ميں بھائي بھائي ہيں اور جب تک اغيار کے قدم اس علاقے ميں نہيں پڑے تھے ان اقوام کے درميان کوئي عناد اور دشمني نہيں تھي ليکن دشمن طاقتوں نے اختلافات کے ذريعہ سے خطے ميں بدامني پھيلائي ہے جس کا روک تھام انتہائي ضروري ہے۔



خبر کا کوڈ: 45932  

- ملکی دورے