
آصف علي زرداري کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
ايران اور پاکستان اسٹريٹيجک نظرئے کے تحت ايک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہيں-
صدر احمدي نژاد نے پاک ايران دوستانہ تعلقات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام کو باہمي روابط کے فروغ کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے چاہيے-
انہوں نے کہا کہ پاک ايران تعلقات کے فروغ کي راہ ميں دشمن بہت زيادہ رکاؤٹيں کھڑي کر رہے ہيں تاہم ايران اور پاکستان اسٹريٹيجک نظرئے کے تحت ايک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہيں۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو پاکستاني صدر اصف علي زرداري سے ملاقات کے دوران کيا، انہوں نے گيس پائپ لائن منصوبے کو بہت اہم پيش رفت قرار ديتے ہوئے کہا کہ حاليہ منصوبہ دونوں ممالک سميت پورے خطے کے مفاد ميں ہے۔
اس موقع پر صدر آصف علي زرداري نے کہا کہ متعدد رکاوٹيں کھڑي کرنے کي غير قانوني کوششوں کے باوجود تہران اور اسلام آباد کے درميان مستحکم تعلقات ہيں اور پاکستان تمام شعبوں ميں ايران کے ساتھ روابط کو فروغ دينے کے لئے سنجيدہ اقدامات کر رہا ہےـ
انہوں نے کہا کہ پاکستان ايران کے ساتھ روابط کو بہت زيادہ اہميت ديتا ہے اور دونوں ملک ايک دوسرے کے تعاون سے ترقي کي منزليں بڑي تيزي سے طے کر سکتے ہيں۔