مصر کے وزير سياحت کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: ايران اور مصر کے دوستانہ تعلقات خطے ميں امن و سلامتي اور بھائي چارے کے مفاد ميں ہيں-
جمعرات 16 May 2013 - 10:34

صدر احمدي نژاد نے ايران اور مصر کے آپسي تعلقات کو خطے ميں امن و سلامتي اور بھائي چارے کے مفاد ميں قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايران اور مصر کے درمياں سياحت کے شعبے ميں تعلقات کي توسيع دونوں ممالک کے درميان تمام شعبوں ميں تعلقات کي توسيع کا پيش خيمہ بن سکتي ہے۔

مصر کے وزير سياحت کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

ايران اور مصر کے دوستانہ تعلقات خطے ميں امن و سلامتي اور بھائي چارے کے مفاد ميں ہيں-

صدر احمدي نژاد نے ايران اور مصر کے آپسي تعلقات کو خطے ميں امن و سلامتي اور بھائي چارے کے مفاد ميں قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايران اور مصر کے درمياں سياحت کے شعبے ميں تعلقات کي توسيع دونوں ممالک کے درميان تمام شعبوں ميں تعلقات کي توسيع کا پيش خيمہ بن سکتي ہے۔

خبر کا کوڈ: 45927 - 

بد 27 February 2013 - 18:57

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج مصر کے وزير سياحت جناب"ہشام زعزوع" سے ملاقات کے دوران کيا، انہوں نے ايران اور مصر کے تعلقات کو بہت زيادہ اہميت کے حامل قرار ديتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ ايران اور مصر کي اقوام کا ايک دوسرے کے قريب تر آنا، سب کے لئے امن و سلامتي اور بھائي چارے کا پيغام لاسکتا ہے۔

صدر مملکت نے دورۂ مصر کے موقع پر ايراني وفد کے شاندار استقبال پر مصري حکام کي قدرداني کرتے ہوئے کہا کہ سبھي اقوام کي راہ ميں مشکلات ہوتے ہيں اور مجھے يقين ہے کہ مصر کي عظيم قوم موجودہ مشکلات کا مقابلہ کرکے دشمن کے عزائم خاک ميں ملائے گي۔

اس موقع پر مصر کے وزير سياحت "ہشام زعزوع" نے صدر احمدي نژاد سے ملاقات پر خوشي کا اظہار کيا-

انہوں نے ايران اور مصر کے درميان سياحت کے شعبہ ميں معاہدے پر دستخط کو نہايت اہم اقدام قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس کا ملک اب ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں روابط بڑھانے ميں خاص دلچسپي لے رہا ہے۔



خبر کا کوڈ: 45927  

- ملکی دورے