سوڈان کے صدر کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: ايران اور سوڈان کے درميان تعلقات ميں استحکام، دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہے-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:33

صدر احمدي نژاد نے ايران اور سوڈان کے درميان موجودہ دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہيں فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا ہے۔

سوڈان کے صدر کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

ايران اور سوڈان کے درميان تعلقات ميں استحکام، دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہے-

صدر احمدي نژاد نے ايران اور سوڈان کے درميان موجودہ دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہيں فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا ہے۔

خبر کا کوڈ: 45793 - 

اتوار 24 February 2013 - 12:31

تفصيلات کے مطابق صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج تہران ميں سوڈان کے صدر کے خصوصي ايلچي "عوض احمد الجاز" سے ملاقات کي-

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اس بات پر زور ديا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور سوڈان ايک دوسرے کے تعاون سے دونوں ملکوں سميت ديگر اقوام کے مفاد ميں مثبت اقدامات انجام دے سکتے ہيں-

انہوں نے مزيد کہا کہ موجودہ عالمي حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامي ممالک کو پہلے سے زيادہ ايک دوسرے کا ساتھ دينا چاہئے۔

اس دوران "عوض احمد الجاز" نے صدر مملکت کو سوڈان کے صدر کا پيغام پيش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور سوڈان کے درميان تعلقات نہايت مستحکم ہيں اور ہمارے يہ تعلقات نہايت دوستانہ اور ديگر ممالک کے ساتھ تعلقات سے مختلف نوعيت کے ہيں۔

انہوں نے آخر ميں اس عزم کا اظہار کيا کہ اس کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ توانائي اور زراعت سميت تمام شعبوں ميں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔



خبر کا کوڈ: 45793  

- ملکی دورے