"خليج فارس اعليٰ کونسل"سے صدر کا خطاب: ايران خليجي ممالک کے ساتھ بہترين تعلقات کا خواہاں ہے-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:34

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران ،خليجي ممالک کے ساتھ بہترين تعلقات کا خواہاں ہے۔

"خليج فارس اعليٰ کونسل"سے صدر کا خطاب:

ايران خليجي ممالک کے ساتھ بہترين تعلقات کا خواہاں ہے-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران ،خليجي ممالک کے ساتھ بہترين تعلقات کا خواہاں ہے۔

خبر کا کوڈ: 45792 - 

اتوار 24 February 2013 - 22:16

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کل رات دارالحکومت تہران ميں "خليج فارس اعلي کونسل " سے خطاب کے دوران کيا-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران اور خليجي ممالک کے درميان تعاون کي توسيع کےلئے ہراقدام کو مثبت اور تعميري قرار ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي پاليسي خليجي ممالک کے ساتھ ہمہ گير تعلقات کي توسيع ہے۔

صدر مملکت نے خليج فارس ميں سيکورٹي کے مسئلے کو بنيادي مسئلہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ تاريخ کے کسي بھي دور ميں ايران کي کسي بھي حکومت نے خليج فارس ميں بدامني پھيلانے کي کوشش نہيں کي ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران، خليج فارس ميں امن وسلامتي کا ضامن ہے۔

انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور علاقائي ممالک کے درميان تعلقات کي تقويت اور استحکام پر زور ديتے ہوئے مزيد کہا کہ دشمن ،علاقائي ممالک کے درميان دورياں اور نفرتيں پيدا کرنے کے درپے ہيں اور وہ اختلافات کے ذريعہ علاقائي ممالک کو ايک دوسرے سے لڑانا چاہتا ہے۔

صدر مملکت نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن اور سامراج کي کوشش يہ ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے کسي دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات دوستانہ نہ ہوں اور خليج فارس کے ہمسايہ ممالک کو آپس ميں گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہيئے۔



خبر کا کوڈ: 45792  

- ملکی دورے