
اٹلي کے نئے سفير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
باہمي رواداري اور عدل و انصاف پر مبني گفتگو ہي موجودہ معاشرے کي مشکلات کا حل ہے
صدر احمدي نژاد نے باہمي رواداري اور عدل و انصاف پر مبني گفتگو کو موجودہ معاشرے کي مشکلات کا حل قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشرے کے حالات بدل گئے ہيں اور اب ايک ايسے نظام کے خواہاں ہيں جس ميں لوگوں کے درميان پيار و محبت اور ايک دوسرے کے لئے احترام کا جذبہ ہو۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج تہران ميں اٹلي کے نئے سفير لوکا جانسنٹي سے ملاقات کے دوران کہي-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ فوجي طاقت کا استعمال ہرگز مسائل کا حل نہيں ہے بلکہ مفاہمت، عدل و انصاف اور باہمي رواداري کے ذريعہ موجودہ مشکلات حل کروائے جا سکتے ہيں۔
صدر مملکت نے اسلامي جمہوريہ ايران اور اٹلي کے درميان دوستانہ تعلقات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان روابط کي توسيع ميں کوئي رکاؤٹ موجود نہيں ہے۔
اس موقع پر اٹلي کے نئے سفير نے بھي اپنے سرکاري دستاويزات صدر مملکت کے سپرد کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران بين الاقوامي سطح پر امن و امان کي بحالي کے لئے بہت کردار ادا کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کا ملک ايران کے ساتھ صنعت اور تجارت سميت تمام شعبوں ميں روابط بڑھانا چاہتا ہے۔