
صدر احمدي نژاد کا سرکاري ٹيلي ويژن پر قوم سے خطاب:
حاليہ پابندياں ايران کي معيشت کو متاثر نہيں کرسکتيں-
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ہماري معيشت مستحکم ہے اور دشمن يا امريکي حکومت ہم پر غلبہ حاصل نہيں کرسکے گي۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب احمدي نژاد نے ايران کے سرکاري ٹيلي ويژن چينل پر عوام سے براہ راست گفتگو کے دوران کيا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ہم نے آئندہ سال کے بجٹ ميں پابنديوں کا مقابلہ کرنے کا ميکانزم تيار کرليا ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ہم سب مل کر مغربي ممالک کي عائدکردہ پابنديوں کا مقابلہ کريں گے اور ان مراحل کو پورے اعتماد کے ساتھ عبور کرليں گے۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ہماري معيشت کي بنياديں مستحکم ہيں، انہوں نے کہا کہ دشمن يہ سمجھ رہا تھا کہ پہلے ہي جھٹکے ميں ہماري معيشت بکھر جائے گي ليکن الحمد للہ ايسا نہيں ہوا،انہوں نے کہا کہ البتہ عوام نے دباؤ برداشت کيا جس کا ہم ازالہ ضرور کريں گے۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ملت ايران ايک عظيم قوم ہے اور ہم ہر طرح کے حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کي پوري توانائي رکھتے ہيں اور انشاء اللہ ايسا کرکے دکھائيں گے۔
صدر احمدي نژاد نے آئندہ سال کے مالي بجٹ کے بارے ميں کہا کہ آنے والے بجٹ ميں کوشش کي گئي ہے کہ عوام کي قوتِ خريد کو باقي اور اس کي تقويت کي جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کي چالوں کو مد نظر رکھ کر يہ بجٹ تيار کيا ہے۔
ياد رہے اسلامي جمہوريہ ايران کے اگلے سال کا مالي بجٹ بجٹ آئندہ ہفتے پارليمنٹ ميں پيش کيا جائے گا۔