
سري لنکا کے نئے سفير کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
ممالک کو ترقي اور پيش رفت کے لئے ايک دوسرے کا ساتھ دينا چاہيے-
صدر احمدي نژاد نے ممالک کے درميان وحدت اور يکجہتي کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمي صورتحال کو پيشِ نظر رکھتے ہوئے ممالک کو ترقي اور پيش رفت کے لئے ايک دوسرے کا بھرپور ساتھ دينا چاہيے۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج تہران ميں سري لنکا کے نئے سفير" محمد فيصل راضين" سے ملاقات کے دوران کہي-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور سري لنکا کے درميان عرصہ دراز سے بہت قريبي روابط چلے آئے ہيں جنہيں مزيد فروغ دينے کي ضرورت ہے۔
اس موقع پر سري لنکا کے سفير نے اپنے سرکاري دستاويزات صدر مملکت کو پيش کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درميان ہمہ گير تعلقات بڑھانے پر زور ديا اور کہا کہ اس کا ملک ترقي اور پيش رفت کے لئے اسلامي جمہوري ايران کے تعاون کا محتاج ہے۔