
امير کويت کے خصوصي ايلچي کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
ايشيائي اجلاسوں سے علاقائي ممالک کے درميان وحدت اور يکجہتي پيدا ہو سکتي ہے -
صدر احمدي نژاد نے ايشيائي اجلاسوں کو علاقے کے ملکوں ميں اتحاد و يکجہتي کي تقويت ميں موثر قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ايشيائي اجلاسوں سے علاقائي ممالک کے درميان وحدت اور يکجہتي پيدا ہو سکتي ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج سہ پہر تہران ميں امير کويت کے خصوصي ايلچي شيخ علي الجراح الصباح کے ساتھ ملاقات کے دوران کيا-
انہوں نے ايشيائي تعاون مذاکرات کونسل کے اجلاس کے دوران امير کويت کے ساتھ ملاقات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ ايشيائي اجلاسوں اور ان اجلاسوں کے قالب ميں باہمي تعاون سے علاقائي ممالک پر بہت گہرے اور مستحکم اثرات مرتب ہوں گے۔
صدر مملکت نے ايشين فنڈ کي تشکيل کے لئے امير کويت کي تجويز کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ ميں ايشيائي ملکوں کي شراکت سے ايشيائي قوموں اور حکومتوں کے لئے بے پناہ فوائد و برکات حاصل ہوں گے ۔
امير کويت کے خصوصي ايلچي شيخ علي الجراح الصباح نے بھي اس ملاقات ميں اسلامي جمہوريۂ ايران کو امير کويت کا پيغام پيش کرتے ہوئے کہا کہ ايران علاقائي معاملات ميں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ايشائي اجلاسوں ميں ايران کي فعال شراکت اور موجودگي ، ايشيائي اجلاسوں کي کاميابي ميں اہم حيثيت کا حامل ہے۔