
ملک بھر کے گورنروں کے سالانہ اجلاس سے صدر سے خطاب:
بالاخر جيت ايران کي ہي ہوگي/ بازار کي قيمتوں پر کنٹرول رکھنے سے عوام کے مشکلات حل ہو جائيں گے-
صدر احمدي نژاد نے گورنروں کو معيشت کي بہتري کے لئے بازار کي قيمتيں کنٹرول کرنے پر زور ديا ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج تہران ميں ملک بھر کے گورنروں کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کيا-
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کي خدمت رسائي کا تہيہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے ميں وہ اپني پوري توانائي خرچ کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے موجودہ حالات پر بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ ايسے حالات ميں جبکہ دشمن پابنديوں ميں شدت لارہے ہيں ايراني قوم اپني طاقت سے دشمنوں کي تمام سازشيں ناکام بنا دے گي-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ہم نے مغرب کي پابنديوں کو ترقي کے مواقع ميں تبديل کرليا ہے جو ہماري قوم کي عظمت کي دليل ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس عزم کا اظہار کيا کہ حاليہ کشماکش ميں اخر جيت ہماري ہي ہوگي اور دشمنوں کو شرمندگي کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر احمدي نژاد نے حاليہ دورہ مصر کے حوالے سے کہا کہ يہ دورہ انتہائي کامياب رہا اور مسقبل قريب ميں اس کے بہت اچھے اثرات سامنے آئيں گے۔