صوبہ ہرمزگان ميں چار ہزار چھے سو بتيس ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب: ملکي دانشوروں اور اندروني ٹيکنالوجي کے بل بوتے پر ايران کو ترقي کي منزل تک پہنچانا ہے<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:31

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ حکومت ملکي دانشوروں اور اندروني ٹيکنالوجي کي مدد سے ملک کو ترقي کي منزل تک پہنچانا چاہتي ہے۔

صوبہ ہرمزگان ميں چار ہزار چھے سو بتيس ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب:

ملکي دانشوروں اور اندروني ٹيکنالوجي کے بل بوتے پر ايران کو ترقي کي منزل تک پہنچانا ہے

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ حکومت ملکي دانشوروں اور اندروني ٹيکنالوجي کي مدد سے ملک کو ترقي کي منزل تک پہنچانا چاہتي ہے۔

خبر کا کوڈ: 45557 - 

جمعرات 14 February 2013 - 13:53

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کو ہرمزگان کے چارک نامي گاؤں ميں چار ہزار چھے سو بتيس ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کيا-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ موجودہ حالات ميں ايران کو آباد کرنے کے لئے کوشش کرنا ايک الٰہي اور انساني فريضہ ہے کيونکہ ايران کي عزت و عظمت تمام مومنوں اور حريت پسندوں کي عزت و عظمت ہے اور ايران واحد اسلامي ملک ہے جو پوري دنيا ميں پرچم توحيد کي سربلندي کے لئے ہر طرح کي قرباني پيش کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران تسلط پسند طاقتوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ملت ايران نے اپني مشکلات پر قابو پا ليا ہے، اب وہ ايک مضبوط اور مستحکم قوم ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہيں جب وہ طاقت کے بل بوتے دشمنوں کو خطے سے باہر نکال دے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ايراني قوم کو ہرگز دباؤ کے ذريعہ سے نہيں جھکايا جا سکتا اور نہ ہي دباؤ کے نتيجے ميں ايران کي ايٹمي پاليسي متاثر نہيں ہو سکتي ہے۔

انہوں نے مزيد کہا کہ جب ايراني سائنسدانوں نے زندہ مخلوق کو خلا ميں بھيجنے کا کامياب تجربہ کيا تو دشمن طاقتيں انگشت بہ دنداں رہ گئيں اور دنيا کے آزاد فکر کے حامل لوگ ہميں مبارکباد دينے لگے۔



خبر کا کوڈ: 45557  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے