قاہرہ ميں صدر احمدي نژاد کي پريس کانفرنس: اميد ہے حاليہ دورہ مصر دونوں ملکوں کے درميان وحدت و يکجہتي قائم کرنے ميں مؤثر ثابت ہوگا-<br /> آيندہ دس سالوں ميں ايران و مصر کے درميان تجارتي لين دين کي شرح 30 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گي-
جمعرات 16 May 2013 - 10:30

صدر احمدي نژاد نے ايران اور مصر کو عظيم تمدن کا حامل قرار ديا اور کہا کہ ماضي ميں دونوں ملکوں کے دانشوروں نے سماج کے اندر انساني اقدار کے فروغ ميں نہايت اہم اور مؤثر کردارادا کيا ہے-

قاہرہ ميں صدر احمدي نژاد کي پريس کانفرنس:

اميد ہے حاليہ دورہ مصر دونوں ملکوں کے درميان وحدت و يکجہتي قائم کرنے ميں مؤثر ثابت ہوگا-
آيندہ دس سالوں ميں ايران و مصر کے درميان تجارتي لين دين کي شرح 30 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گي-

صدر احمدي نژاد نے ايران اور مصر کو عظيم تمدن کا حامل قرار ديا اور کہا کہ ماضي ميں دونوں ملکوں کے دانشوروں نے سماج کے اندر انساني اقدار کے فروغ ميں نہايت اہم اور مؤثر کردارادا کيا ہے-

خبر کا کوڈ: 45445 - 

جمعرات 07 February 2013 - 18:21

انہوں نے اميد ظاہر کي کہ انکا حاليہ دورہ مصر دونوں ملکوں کے درميان وحدت و يکجہتي قائم کرنے ميں مؤثر ثابت ہوگا۔

ان خيالات کا اظہار صدر ممکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کو قاہرہ ميں پريس کانفرنس کے دوران ميڈيا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب ديتے ہوئے کيا-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ميڈيا کے نمائندوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا حاليہ دورہ مصر نہايت کامياب رہا اور اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہيں-

مصر کے صدر محمد مرسي اور جامعہ الازہر کے اساتيد سے ملاقاتوں کے دوران اسلامي ممالک کو درپيش چيلنجز اور ان کے حل کے حوالے سے تفصيلي بات چيت ہوئي۔

مصري خبرنگار کے ايک سوال کے جواب ميں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہميں شام کي صورتحال پر نہايت تشويش ہے ليکن ہم گفتگو اور مفاہمت کے ذريعہ شام کے حاليہ بحران کو ختم کرنا چاہتے ہيں اور شام کے اندروني مسائل ميں بيروني مداخلت کے قطعي مخالف ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران اور مصر کے تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ملکون کے تعلقات نہايت تيزي سے بہتر ہو رہے ہيں-

انہوں نے اميد ظاہر کي کہ آيندہ دس سالوں ميں ايران و مصر کے درميان تجارتي لين دين کي شرح 30 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گي۔



خبر کا کوڈ: 45445  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے