
صوماليہ کے صدر کي احمدي نژاد سے ملاقات:
ايران، صوماليہ کي ہر ممکن مدد کرے گا۔
صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ صوماليہ ايک اسلامي ملک ہے جہاں کے لوگ خشک سالي کے باعث فاقہ کشي پر مجبور ہيں، ان سخت حالات ميں اسلامي جمہوريہ ايران صوماليہ کے عوام کي ہر ممکن مدد کے لئے تيار ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج قاہرہ ميں صوماليہ کے صدر سے ملاقات کے دوران کيا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران صوماليہ کے ساتھ زراعت، تجارت سميت تمام شعبوں ميں تعاون کرنا چاہتا ہے تاکہ بہت ہي کم عرصہ ميں يہ ملک خود کفيل بنے اور يہاں کے لوگوں کو زندگي کي بنيادي سہولتيں ميسر ہوسکيں۔
اس موقع پر صوماليہ کے صدر نے بين الاقوامي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران کے تعاون پر ڈاکٹر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ اس کا ملک مختلف شعبوں ميں ايران کے تجربوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔