- قاہرہ ميں "الازہر"يونيورسٹي کے اساتيد سے ملاقات کے بعد صدر مملکت کي صحافيوں سے بات چيت: موجودہ عالمي نظام کي اصلاح کے بارے ميں ايران اور مصر کا موقف ايک جيسا ہے-<br />

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ خطے اور عالمِ اسلام کو درپيش مسائل کے حل کے لئے اسلامي ممالک کي کے درميان اتحاد کي ضرورت ہے-

قاہرہ ميں "الازہر"يونيورسٹي کے اساتيد سے ملاقات کے بعد صدر مملکت کي صحافيوں سے بات چيت:

موجودہ عالمي نظام کي اصلاح کے بارے ميں ايران اور مصر کا موقف ايک جيسا ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ خطے اور عالمِ اسلام کو درپيش مسائل کے حل کے لئے اسلامي ممالک کي کے درميان اتحاد کي ضرورت ہے-

خبر کا کوڈ: 45373 - 

منگل 05 February 2013 - 20:33

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ مصري علماء سے ملاقات کے بعد ہم اس نتيجے پر پہنچے ہيں کہ موجودہ عالمي نظام کي اصلاح کے بارے ميں ايران اور مصر کا موقف ايک جيسا ہے۔

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج منگل کو قاہرہ ميں " الازہر" يونيورسٹي کے اساتيد سے ملاقات بعد صحافيوں سے بات چيت کے دوران کہي- انہوں نے کہا کہ ايران اور مصر روشن تاريخ اور عظيم تمدن کے حامل ہيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور مصر کے تعاون سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم مصر کي ترقي و پيش رفت کو اپني ترقي سمجھتے ہيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اميد ظاہر کي کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور مصر کے درميان تعلقات بہتر ہو رہے ہيں اور رفتہ رفتہ دونوں ملکوں کے درميان يہ روابط مستحکم سے مستحکم تر ہوتے جائيں گے۔



خبر کا کوڈ: 45373  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے