مصر کے قومي چينل "النيل"کو صدر احمدي نژاد کا انٹرويو: آمريکي حکمرانوں کو مذاکرات سے پہلے ايراني قوم کے حقوق کا احترام رکھنا چاہيے-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:30

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ جو بھي ايراني قوم سے توھين آميز لہجے ميں بات کرے ہم اس کا منہ توڑ جواب ديں گے البتہ اگر آمريکي حکمران ہميں احترام کي نظر سے ديکھيں تو ہم ايسے مذاکرات کا دل و جان سے استقبال کريں گے۔

مصر کے قومي چينل "النيل"کو صدر احمدي نژاد کا انٹرويو:

آمريکي حکمرانوں کو مذاکرات سے پہلے ايراني قوم کے حقوق کا احترام رکھنا چاہيے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ جو بھي ايراني قوم سے توھين آميز لہجے ميں بات کرے ہم اس کا منہ توڑ جواب ديں گے البتہ اگر آمريکي حکمران ہميں احترام کي نظر سے ديکھيں تو ہم ايسے مذاکرات کا دل و جان سے استقبال کريں گے۔

خبر کا کوڈ: 45371 - 

جمعرات 07 February 2013 - 17:52

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج قاہرہ ميں مصر کے قومي چينل " النيل" کو انٹرويو ميں کہي-

صدر احمدي نژاد نے ايران کے خلاف مغربي ممالک کي حاليہ دھمکيوں کے حوالے سے کہا کہ يہ کوئي نئي بات نہيں ہے ہم تين دہائيوں سے مسلسل پابيديوں اور عالمي دباؤ ميں زندگي گزار رہے ہيں لہذا ان چيزوں سے ايراني قوم کو ڈرانا حماقت ہوگي۔

بحرين کے حوالے سے پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اس سلسلے ميں ہمارا موقف صاف اور روشن ہے؛ ہم ہم وہاں آزادانہ انتخابات منعقد کرنے کے حق ميں ہيں اور کسي خارجي ملک کو وہاں کے اندورني مسائل ميں دخل آندازي کي بھرپور مذمت کرتے ہيں۔



خبر کا کوڈ: 45371  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے