- مصري اخبار "الاھرام"کو صدر مملکت کا انٹرويو: محمد مرسي کے ساتھ بعض اختلافات کے باوجود ہم دونوں ايک راستے پر چل سکتے ہيں-<br />

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمن طاقتيں خطے ميں علاقائي اور مذہبي تعصبات کو ہوا دے رہے ہيں، اب اگرچہ محمد مرسي کے ساتھ ہميں كچه اختلاف ہے ليکن اس كا مطلب ہرگز يہ نہيں کہ ہم ايک دوسرے سے دور ہوں کيونکہ ہم اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ايک راستے پر چل سکتے ہيں۔

مصري اخبار "الاھرام"کو صدر مملکت کا انٹرويو:

محمد مرسي کے ساتھ بعض اختلافات کے باوجود ہم دونوں ايک راستے پر چل سکتے ہيں-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمن طاقتيں خطے ميں علاقائي اور مذہبي تعصبات کو ہوا دے رہے ہيں، اب اگرچہ محمد مرسي کے ساتھ ہميں كچه اختلاف ہے ليکن اس كا مطلب ہرگز يہ نہيں کہ ہم ايک دوسرے سے دور ہوں کيونکہ ہم اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ايک راستے پر چل سکتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 45370 - 

بد 06 February 2013 - 22:46

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج قاہرہ ميں مصر کي مشہور اخبار " الاھرام" کو انٹريو ميں کہي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور مصر کے تعلقات کا پورے خطے پر مثبت اثر پڑے گا-

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور مصر کے درميان صنعت اور زراعت سميت تمام شعبوں ميں روابط کے استحکام کے کافي مواقع موجود ہيں جو دوطرفہ تعلقات کے فروغ ميں کافي مؤثر ثابت ہو سکتے ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے "بہار عربي" کے حوالے سے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ ميرے خيال سے پوري دنيا کے لوگ اب جاگ اٹھے ہيں اور بيداري کي يہ تحريکيں صرف کسي خاص علاقے تک محدود نہيں ہيں کيونکہ ہر کوئي موجودہ بين الاقوامي فرسودہ نظام سے نالاں ہے اور ايک ايسے نظام کے درپے ہے جس ميں لوگوں کو عزت و شرافت ملے اور انساني حقوق کا احترام رکھا جائے۔

شام کے حوالے سے پوچھے گئے ايک سوال ميں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شام کے عوام کي مرضي کے خلاف کوئي بات بھي ان پر زبردستي مسلط نہيں کي جا سکتي، ہميں دونوں فريقوں کو مذاکرات کے لئے تيار کرنا چاہيے تاکہ وہ مل بيٹھ کر موجودہ بحران کا حل نکال سکيں اور وہاں آزادانہ منعقد کرنے کيلئے راستہ ہموار ہو سکے۔



خبر کا کوڈ: 45370  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے