صدر احمدي نژاد کي قاہرہ ميں "جامعہ الازہر"کے وائس چانسلر اور اساتيد سے ملاقات: احمدي نژاد: جو بھي صحابہ کي توھين کرے وہ دشمن کا آلہ کار ہے-<br /> شيخ الازہر: ايراني صدر کے حاليہ دورے سے مسلمانوں کے درميان وحدت و يكجہتي کو تقويت ملي گي-
منگل 12 February 2013 - 06:21
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے امت مسلمہ کو اتحاد اور يکجہتي برقرار رکھنے پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ان حالات ميں جو بھي صحابہ کي توہين کرے وہ مسلمان نہيں بلکہ دشمن کا آلہ کار ہے۔

صدر احمدي نژاد کي قاہرہ ميں "جامعہ الازہر"کے وائس چانسلر اور اساتيد سے ملاقات:

احمدي نژاد: جو بھي صحابہ کي توھين کرے وہ دشمن کا آلہ کار ہے-
شيخ الازہر: ايراني صدر کے حاليہ دورے سے مسلمانوں کے درميان وحدت و يكجہتي کو تقويت ملي گي-

صدر احمدي نژاد نے امت مسلمہ کو اتحاد اور يکجہتي برقرار رکھنے پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ان حالات ميں جو بھي صحابہ کي توہين کرے وہ مسلمان نہيں بلکہ دشمن کا آلہ کار ہے۔

خبر کا کوڈ: 45366 - 

بد 06 February 2013 - 00:59

يہ بات صدر مملکت نے آج منگل کي شام قاہرہ ميں " جامعہ الازھر" کے وائس چانسلر احمد طيب اور ديگر اساتيد سے ملاقات کے دوران کہي-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمن طاقتيں مسلمانوں کے درميان مذھبي اختلافات کو ہوا کر نفرت کي آگ پھيلا رہي ہيں-

ان حالات ميں علماء کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ دشمن کي سازشوں کو برملا کر کے امت مسلمہ کو انتشار سے بچائے۔

اس موقع پر جامعہ الازہر کے وائس چانسلر جناب احمد طيب نے صدر مملکت کے حاليہ دورے کو نيک شگون قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے مسلمانوں کے درميان وحدت و يکجہتي کو تقويت ملے گي اور عالمي سطح پر بھي اس کے نہايت مثبت نتائج سامنے آئيں گے۔



خبر کا کوڈ: 45366  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے