تہران کے آزادي اسکوائر پر ايک عظيم الشان عوامي اجتماع سے صدر کا خطاب: ايراني قوم، رھبر انقلاب اسلامي کے حکم پر ہر قرباني کيلئے تيار ہے-<br /> آئيں! ہم سب حقيقي بہار کي طرف چليں-
منگل 12 February 2013 - 03:42
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران کي پوري قوم اپنے رھبر کے حکم پر چلتے ہوئے اسلامي انقلاب کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں رہيں گے اور وہ اس راستے ميں ہر قرباني کے لئے تيار ہيں۔

تہران کے آزادي اسکوائر پر ايک عظيم الشان عوامي اجتماع سے صدر کا خطاب:

ايراني قوم، رھبر انقلاب اسلامي کے حکم پر ہر قرباني کيلئے تيار ہے-
آئيں! ہم سب حقيقي بہار کي طرف چليں-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران کي پوري قوم اپنے رھبر کے حکم پر چلتے ہوئے اسلامي انقلاب کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں رہيں گے اور وہ اس راستے ميں ہر قرباني کے لئے تيار ہيں۔

خبر کا کوڈ: 45363 - 

اتوار 10 February 2013 - 16:10

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ۲۲ فروري کو يوم آزادي کے موقع پر تہران ميں آزادي اسکوائر پر ايک عظيم عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران کہي-

انہوں نے اسلامي انقلاب کي چونتيسويں سالگرہ کي مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا کہ ايران کا اسلامي انقلاب، الہي اور انساني اہداف و مقاصد تک پہنچنے کا ذريعہ ہے۔

صدر جناب احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي انقلاب ، فطرت انساني کي بيداري اور ملت ايران کي جان و فکر کي گہرائيوں سے نکلنے والي تحريک اور بنيادي تبديلي ہے اور اسي وجہ سے روز بروز ترقي کررہي ہے نيز پائيداري سے باقي ہے-

انہوں نے کہا کہ انقلاب حقيقي بيداري اور انساني حقيقت کي طرف بازگشت ہے۔ صدر مملکت نے اسلامي انقلاب کي بعض کاميابيوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ايران کو اسلامي انقلاب کي صورت ميں تبديلياں لانے اور اپني طاقت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے اور اسے الھي اقدار کے تحفظ اور انہيں پھيلانے کي ذمہ داري سونپي گئي ہے۔

صدر جناب احمدي نژاد نے کہا کہ يہ انقلاب ملت ايران اور ساري قوموں کے دانشمندانہ دلائل اور عظمت کے احياء کے لئے ہے اور آج ملت ايران کے دشمن بھي اس حقيقت کو سمجھ گئے ہيں-

انہوں نے کہا کہ ايراني قوم کے خلاف دشمنوں کي بھيانک ترين فوجي اور سياسي سازشيں اور حملے مظلوم ملت ايران کے دفاع سے ان سازشوں کے بنانے اور حمايت کرنے والوں کي رسوائي ہوئي ہے ۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ملت ايران پر چونتيس برسوں سے جاري طرح طرح کے دباؤ جن کا مقصد اسکي پيشرفت، سربلندي اور خود مختاري کو نقصان پہنچاناتھا ملت کي ہوشياري، اتحاد، بھرپور استقامت اور شہيدوں، جنگ ميں زخمي ہونے والوں، اور جنگ کے دوران قيد ہونے والوں اور ان کے اھل خانہ کي قربانيوں نيز ملت کي دانشمندانہ رہبري کي تدابير سے اس کےلئے عظيم کاميابيوں کا سبب بني ہے۔

انہوں نے مزيد کہا کہ آج بھي ايران کے دشمن بھرپور سازشوں سے ملت کي ترقي روکنے کي کوشش کررہے ہيں ليکن آج نہ صرف کوئي طاقت ملت ايران پر چھوٹي سي چھوٹي بات مسلط نہيں کرسکتي بلکہ ہماري قوم اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگي۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ تمام سامراجي طاقتوں کو ملت ايران کے مقابل شکست اور شرمندگي ہوئي ہے اور اس انقلاب نے ملت ايران کو دوبارہ عزت و سربلندي عطا کي ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي انقلاب کي نہ جغرافيائي حدود ہيں اور نہ ہي اس کا کوئي نقطہ اختتام ہے، صدر مملکت نے ايراني قوم کو عدل و انصاف کي طرفدار ، امن پسند اور الہي اقدار کي پابند قوم قرار ديا اور کہا کہ اس قوم کے عظيم اسلامي انقلاب کے خورشيد عالم تاب کا افق ہر سال بلند سے بلند تر ہورہا ہے –

انہوں نے کہا کہ آج ايران اسلامي کے بدترين دشمن بھي اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ ايران دنيا کا خود مختار ترين ملک ہے اور دنيا کي کوئي بھي طاقت ايراني قوم پر اپنے ارادے مسلط نہيں کرسکتي۔

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے مسلمہ ايٹمي حق پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ ايران کےعوام اپنے حقوق سے پيچھے نہيں ہٹيں گے –

انہوں نے دشمنوں کي طرف سے عائد کردہ پابنديوں کے باوجود مختلف علمي اور سائنسي ميدانوں ميں ايران کي ترقي و پيشرفت کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ خلا ميں زندہ مخلوق بھيجنے کا مطلب يہ ہے کہ آج اسلامي جمہوريہ ايران مختلف سائنسي ميدانوں ميں ترقي و کمال کي چوٹياں سرکررہا ہے، انہوں نے کہا کہ يہ سب کچھ اسلامي انقلاب کي وجہ سے ممکن ہے اور انشاء اللہ ايراني قوم ترقي اور پيش رفت کي جانب بڑھتا ہي جائے گا۔



خبر کا کوڈ: 45363  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے