
بوسنيا کے صدر کي احمدي نژاد سے ملاقات:
انساني معاشرے اتحاد و دوستي کي جانب گامزن ہے-
صدر احمدي نژاد نے بين الاقوامي معاشرے کي موجودہ صورتحال کو تسلي بخش قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ انساني معاشرہ اتحاد و دوستي کي جانب گامزن ہے جو اميد کي کرن ديکھائي دي رہي ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کو قاہرہ ميں بوسنيا کے صدر سے ملاقات کے دوران کہي-
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نہايت سخت حالات ميں بھي بوسنيا کا ساتھ نہيں چھوڑے گا-
انہوں نے کہا کہ خوشي کي بات يہ ہے کہ استعماري دور اپنے اختتام کو پہنچا ہے اور عنقريب ہي قوموں کو ان کے ظلم و ستم سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔
اس موقع پر بوسنيا کے صدر نے ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں روابط بڑھانے کا خواہاں ہے-