
فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ محمود عباس کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
اسلامي جمہوريہ ايران نے ہميشہ فلسطينيوں کے حقوق کي حمايت کي ہے-
صدر احمدي نژاد نے آزادي فلسطين کے لئے جد و جہد کرنے والي تمام تنظيموں کو اتحاد اور يکجہتي برقرار رکھنے پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ صيہوني حکومت ضعيف و ناتواں ہے لہذا اگر يہ تنظيميں اپني کوششيں تيز کر ديں تو بہت جلد مسئلہ فلسطين کا حل ڈھونڈ نکلے گا۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو اسلامي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ محمد عباس سے ملاقات کے دوران کيا-
ملاقات کے دوران دونوں سربراہوں نے فلسطين کي تازہ صورتحال کا جائزہ ليا گيا-
اس دوران صدر مملکت نے کہا کہ فلسطين اور صيہوني حکومت کے بارے ميں گذشتہ 34 برسوں کے دوران اسلامي جمہوريہ ايران کا موقف ہميشہ واضح اور شفاف رہا ہے اور وہ واحد ملک ہے جس نے صيہوني حکومت کو ہرگز تسليم نہيں کيا ہے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ ايران اس بات پر زور ديتا رہا ہے کہ صيہوني غاصب ہيں جنہوں نےطاقت کے بل بوتے پر فلسطيني سرزمين پر اپنا غاصبانہ قبضہ جمايا رکھا ہوا ہے اور مسلسل انساني حقوق کي خلاف ورزي کر رہے ہيں