
صدر احمدي نژاد کا ايران و کومور کے درميان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دينے پر زور-
صدر احمدي نژاد نے ايران و کومور کے درميان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور ديا ہے-
خبر کا کوڈ: 45268 -
جمعرات 07 February 2013 - 12:26
تفصيلات کے مطابق صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کو قاہرہ ميں اسلامي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر کومور کے وزيراعظم سے ملاقات کي ہے-
اس ملاقات ميں صدر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو دوستانہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايران اور کومور کے درميان روابط بڑھانے کے کافي مواقع موجود ہيں جن سے فائدہ اٹھانے کي ضرورت ہے۔
اس موقع پر کومور کے صدر نے ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں روابط بڑھانے کي خواہش ظاہر کي اور کہا کہ ايران ايک متمدن ملک ہے لہذا اسکا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ روابط کو فروغ دينا چاہتا ہے-
خبر کا کوڈ: 45268
- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے
1390 رياست جمهوري اسلامي ايران 2011 Presidency of The Islamic Republic of Iran
آدرس: تهران - میدان پاستور - خیابان پاستور تلفن: +98(21)64451