
قاہرہ ميں شام کے بارے ميں سہ فريقي اجلاس:
ايران، مصر اور ترکي کے سربراہانِ مملکت کا شام کے بحران کے خاتمے کے لئے کوششيں تيز کرنے پر زور-
اسلامي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر ايران، ترکي اور مصر کے سربراہان مملکت نے شام کے بحران کے تيزي سے حل نکالنے اور اس ملک ميں خانہ جنگي روکنے پر زور ديا ہے۔
تفصيلات کے مطابق قاہرہ ميں جاري اسلامي تعاون تنظيم کے بارہويں اجلاس کے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد، ترکي کے صدر عبداللہ گل اور مصر کے صدر محمد مرسي کے ما بين شام کے بحران کے تعلق سے تقريبا ايک گھنٹے تک بات چيت ہوئي-
اس موقع پر تينوں ملکوں کے سربراہوں نے شام کے بحران کےحل کے حوالے سے مختلف تجاويز کا جائزہ ليا-
اجلاس کے اختتام پر يہ طے پايا کہ تينوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس ميں ان تجاويز کو حتمي شکل دے کر دونوں فريقوں کو وہاں جاري خانہ جنگي کے خاتمے کيلئے تيار کيا جائے گا-