- - صدر احمدي نژاد اور عمر البشير کا ايران اور سوڈان کے درميان دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور -

اسلامي جمہوري ايران اور سوڈان کے سربراہوں نے علاقائي اور اسلامي ممالک کو درپيش مسائل پر تبادلہ خيال کيا ہے اور ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درميان دو طرفہ اور بين الاقوامي تعاون کے فروغ پر زور ديا ہے دينے پر زور ديا ہے۔

صدر احمدي نژاد اور عمر البشير کا ايران اور سوڈان کے درميان دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور -

اسلامي جمہوري ايران اور سوڈان کے سربراہوں نے علاقائي اور اسلامي ممالک کو درپيش مسائل پر تبادلہ خيال کيا ہے اور ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درميان دو طرفہ اور بين الاقوامي تعاون کے فروغ پر زور ديا ہے دينے پر زور ديا ہے۔

خبر کا کوڈ: 45258 - 

جمعرات 07 February 2013 - 10:04

تفصيلات کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر احمدي نژاد نے قاہرہ ميں اسلامي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس کے موقع پر سوڈان کے صدر عمرالبشير سے ملاقات کي-

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ ايران اور سوڈان گہرے اور برادرانہ تعلقات کے حامل ہيں اور دونوں ملک ايک جيسے دشمنوں سے برسرپيکار ہيں لہذا ہميں اپس ميں تعاون اور اتحاد بڑھانے کي ضرورت ہے۔

صدر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ قوموں کي استقامت و پائيداري کے نتيجے ميں دشمن روز بروز کمزور ہوگا اور صورتحال مظلوموں کے حق ميں تبديل ہوجائے گي،انہوں نے کہا کہ ايران اور سوڈان کے درميان اقتصادي، تجارتي اور ثقافتي تعلقات کے فروغ کے پے پناہ مواقع موجود ہيں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کي ضرورت ہے-

سوڈان کے صدر عمر البشير نے اس موقع پر کہا کہ انکا ملک ايران کے ساتھ تعلقات کو خصوصي اہميت ديتا ہے اور دونوں ملکوں کے نظريات ميں مکمل ہم آہنگي پائي جاتي ہے کيونکہ سوڈان اور ايران کے تعلقات کي بنياد اسلامي اخوت و بھائي چارے پر استوار ہے-

انہوں نے کہا سوڈان اور ايران کے درميان بہت سے اشتراکات پائے جاتے ہيں جن سے فائدہ اٹھا کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ مل سکتا ہے



خبر کا کوڈ: 45258  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے