- مصر روانگي سے قبل صدر احمدي نژاد کي صحافيوں سے بات چيت: اسلامي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس ميں نئے بين الاقوامي مسائل سے متعلق ايران کے موقف کو کھول کر پيش کيا جائے گا۔

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس ميں نئے بين الاقوامي مسائل سے متعلق ايران کے موقف کو کھول کر پيش کيا جائے گا۔

مصر روانگي سے قبل صدر احمدي نژاد کي صحافيوں سے بات چيت:

اسلامي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس ميں نئے بين الاقوامي مسائل سے متعلق ايران کے موقف کو کھول کر پيش کيا جائے گا۔

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي تعاون تنظيم کے بارہويں سربراہي اجلاس ميں نئے بين الاقوامي مسائل سے متعلق ايران کے موقف کو کھول کر پيش کيا جائے گا۔

خبر کا کوڈ: 45033 - 

منگل 05 February 2013 - 10:15

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج منگل کو تہران ميں مصر روانگي سے قبل صحافيوں سے بات چيت کے دوران کہي-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ چونکہ يہ دورہ ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي اور اسلامي جمہوري نظام کے قيام کے بعد گذشتہ پنتيس برس ميں کسي بھي ايراني صدر کا پہلا دورہ ہے اس لئے دونوں ملکوں کے تعلقات اور ان سے متعلق معاملات ہي مصري قيادت کے ساتھ ملاقات ميں سب سے زيادہ اہم ايشوز رہيں گے اور زيادہ تر انہي موضوعات پر ہي بات چيت ہوگي۔

صدر مملکت نے کہا کہ وہ اسلامي تعاون کي تنظيم کے سربراہي اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نظريات بيان کريں گے تاکہ کسي مشترکہ نقطہ نظر تک پہنچ سکيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کا ذکر کيا کہ وہ اس حاليہ دورے ميں مصري حکام ، علماء دانشوروں، صحافيوں اور سياستدانوں سے ملاقاتيں بھي کريں گے اور ہماري کوشش ہوگي کہ اس دورے ميں تہران اور قاہرہ کے تعلقات کو فروغ دينے کے طريقہ کار جائزہ ليا جائے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ اگر عالمي سطح پر مصر اور ايران کے درميان ہم آہنگي پيدا ہوجائے تو ہم سمجھتے ہيں کہ بہت سے مسائل کي اصلاح ہوجائے گي اور اميد کرتے ہيں کہ قوموں کے کے لئے مفادات کے لئے مفيد اور موثر قدم اٹھائے جائيں گے۔



خبر کا کوڈ: 45033  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے