- کرغزستان کے سفير کي صدر احمدي سے ملاقات: ايران کرغزستان کي ترقي و پيش رفت کي بھرپور حمايت کرتا ہے-<br />

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کرغزستان کي ترقي و پيش رفت کي بھرپور حمايت کرتا ہے، اميد ہے کرغزستان کي حکومت ترقي کي راہ ميں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے کے لئے اپني کوششيں تيز کرے گا۔

کرغزستان کے سفير کي صدر احمدي سے ملاقات:

ايران کرغزستان کي ترقي و پيش رفت کي بھرپور حمايت کرتا ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کرغزستان کي ترقي و پيش رفت کي بھرپور حمايت کرتا ہے، اميد ہے کرغزستان کي حکومت ترقي کي راہ ميں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے کے لئے اپني کوششيں تيز کرے گا۔

خبر کا کوڈ: 44952 - 

پیر 04 February 2013 - 19:00

ان خيالات کا صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج پير کو کرغزستان کے سفير شريمكول اف سے ملاقات کے دوران کيا-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے دونوں ملکوں کے درميان گہري دوستي کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ ايران اور کرغزستان کے درميان گہرے ثقافتي اشتراکات پائے جاتے ہيں جو ہماري دوستي کو مضبوط اور مستحکم بنانے ميں کافي مددگار ثابت ہوئے ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے نائب صدر جناب محمد رضا رحيمي کے حاليہ دورہ کرغزستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے ميں طے شدہ معاہدوں پر جلد از جلد کام شروع ہو جائے گا۔

اس موقع پر کرغزستان کے سفير جناب شريمكول اف نے ايران کي بھرپور حمايت پر صدر مملکت کا شکريہ ادا کيا اور کہا اسکا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔



خبر کا کوڈ: 44952  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے