خلائي ٹيکنالوجي کے قومي دن کي مناسبت سے منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب: ايراني دانشور سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ترقي کے ابتدائي مراحل سے گزر کر مرحلہ کمال تک پہنچے ہوئے ہيں-
منگل 12 February 2013 - 06:19
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني دانشور سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ترقي کے ابتدائي مراحل سے گزر کر مرحلہ کمال تک پہنچے ہوئے ہيں۔

خلائي ٹيکنالوجي کے قومي دن کي مناسبت سے منعقدہ تقريب سے صدر کا خطاب:

ايراني دانشور سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ترقي کے ابتدائي مراحل سے گزر کر مرحلہ کمال تک پہنچے ہوئے ہيں-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني دانشور سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ترقي کے ابتدائي مراحل سے گزر کر مرحلہ کمال تک پہنچے ہوئے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 44951 - 

پیر 04 February 2013 - 14:33

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج پير کو دارالحکومت تہران ميں خلائي ٹيکنالوجي کے قومي دن کے موقع پر منعقدہ تقريب سے خطاب کے دوران کہي، انہوں نے سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ايراني دانشوروں کي کوششوں کو سراہا اور کہا کہ علم حاصل کرنے کي کوئي انتہا نہيں ہے اور انسان علمي راستے پر ہميشہ گامزن رہ سکتا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف عالمي دباؤ اور استعماري سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ ايران کمال پسند، آئيڈيل، انسانيت اور ايمان کے جذبے سے سرشار قوم ہے اور اس نے کبھي کسي کے خلاف جارحيت نہيں کي، وہ ايک امن پسند قوم ہے جو تمام ممالک کي ترقي اور پيش رفت چاہتا ہے ليکن اپنے اصولي موقف پر ڈٹے رہنے کے باعث وقت کے شيطانوں کے بغض و کينے کے خاص نشانے پر ہے۔

صدر مملکت نے ايران کے خلائي سائنس دانوں کي کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ملتِ ايران کي ترقي پوري انسانيت کے مفاد ميں ہے۔

واضح رہے خلائي ٹيکنالوجي کے قومي دن کي مناسبت سے اس تقريب ميں " زہرا " اور " ناہيد " نامي مواصلاتي سيٹلائٹوں کے جديد ترين ماڈلوں کي رونمائي کي گئي جنہيں ايراني ماہرين نے ملکي ٹيکنالوجي کي مدد سے تيار کئے ہيں۔



خبر کا کوڈ: 44951  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے