ايران کے جنوب مغربي شہر آبادان ميں پٹرول آئل ريفائنري کے تکميلي مرحلے کي تقريب سے صدر کا خطاب: ايراني قوم کے دشمنوں کو شکست کا سامنا کرنے پڑے گا<br /> 12بہمن (۳۱ جنوري) کا دن ايراني قوم کيلئے ايک تاريخ ساز دن ہے
جمعرات 16 May 2013 - 10:25

صدر احمدي نژاد نے ۳۱ جنوري کو ايراني قوم کيلئے ايک تاريخ ساز دن قرار ديا اور کہا کہ جب جلاوطني کي زندگي گزارنے کے بعد اسي تاريخ کو اسلامي جمہوريہ ايران کے باني حضرت امام خميني(رہ) ايران تشريف لائے تو امام (رہ) کي آمد سے ايراني قوم کي تاريخ اور تقدير تبديل ہوئي۔

ايران کے جنوب مغربي شہر آبادان ميں پٹرول آئل ريفائنري کے تکميلي مرحلے کي تقريب سے صدر کا خطاب:

ايراني قوم کے دشمنوں کو شکست کا سامنا کرنے پڑے گا
12بہمن (۳۱ جنوري) کا دن ايراني قوم کيلئے ايک تاريخ ساز دن ہے

صدر احمدي نژاد نے ۳۱ جنوري کو ايراني قوم کيلئے ايک تاريخ ساز دن قرار ديا اور کہا کہ جب جلاوطني کي زندگي گزارنے کے بعد اسي تاريخ کو اسلامي جمہوريہ ايران کے باني حضرت امام خميني(رہ) ايران تشريف لائے تو امام (رہ) کي آمد سے ايراني قوم کي تاريخ اور تقدير تبديل ہوئي۔

خبر کا کوڈ: 44857 - 

جمعرات 31 January 2013 - 17:43

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج جمعرات کو ايران کے جنوب مغربي شہر آبادان ميں آئل ريفائنري کے تکميلي مرحلے کي تقريب سے خطاب کے دوران کيا، انہوں نے ايراني قوم کے خلاف دشمنوں کي مختلف قسم کي سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايراني جوان سائنسدانوں نے اپني انتھک کوششوں کي بدولت دشمنوں کي تمام سازشوں کو ناکام بنايا ہے ۔

صدر مملکت نے اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد ايران کي ترقي و پيشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايران کا اسلامي انقلاب نور کا ايک ايسا دھماکہ تھا کہ جس نے عالم بشريت ميں انسانوں کو سامراجيوں کے مقابلے ميں ايک نئي راہ دکھائي ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے علاقائي و عالمي سطح پر قوموں کي بيداري کي تحريک کي طرف بھي اشارہ کيا اور کہا کہ يہ تحريک بذات خود سامراجيوں کي شکست کا اعلان ہے۔

واضح رہے عشرۂ فجر کے آج پہلے روز اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے جنوب مغربي ايران کے شہر آبادان ميں پٹرول آئل ريفائنري کے تکميلي مرحلے کا افتتاح کيا جس سے ايران، جٹ طياروں کا ايندھن برآمد کرنے والے ملکوں ميں شامل ہوگيا۔

خبر کا کوڈ: 44857  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے