- (قاہر313 ) لڑاکا طيارے کي تقريبِ رونمائي سے صدر کا خطاب: فوجي پيش رفت سے ہمارا مقصد ملکي دفاع کو مضبوط بنانا ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران کي فوجي طاقت کسي بھي ملک پر حملے کےلئے نہيں بلکہ اس سے ہمارا مقصد ملکي دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

(قاہر313 ) لڑاکا طيارے کي تقريبِ رونمائي سے صدر کا خطاب:

فوجي پيش رفت سے ہمارا مقصد ملکي دفاع کو مضبوط بنانا ہے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران کي فوجي طاقت کسي بھي ملک پر حملے کےلئے نہيں بلکہ اس سے ہمارا مقصد ملکي دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

خبر کا کوڈ: 44856 - 

هفته 02 February 2013 - 10:30

ان خيالات کا اظہار صدرمملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج "قاہر 313 " لڑاکا طيارے کي رونمائي کي تقريب سے خطاب کے دوران کيا-

خطاب کے ابتداء ميں صدر مملکت نے ان تمام افراد کا شکريہ ادا کيا جن کي انتھک کوششوں سے اسلامي جمہوريہ ايران کو اتني عظيم دفاعي ٹيکنالوجي ميسر ہوئي جس کا شمار اب دنيا کے جديد ترين جنگي طياروں ميں سے ہوتا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني ماہرين نے ترقي کي سرحدوں کو عبور کيا ہے اور انہيں سبھي پيشرفتہ ٹيکنالوجيوں پر مکمل دسترسي حاصل ہے –

ڈاکٹر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ ايراني قوم کي فوجي طاقت کسي ملک پرحملہ اوراس پرقبضے کےلئے نہيں بلکہ ہماري فوجي طاقت اپنے دفاع کےلئے ہے۔

خبر کا کوڈ: 44856  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے