
عراق کي مجلس اعلائ اسلامي کے سربراہ سيد عمار حکيم کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:
اتحاد ، باہمي يکجہتي اور عوام کے حقوق پرخاص توجہ ہي دشمنوں کي سازشوں کے مقابلے کي بہترين راہ ہے-
صدر احمدي نژاد نےکہا ہے کہ اتحاد ، باہمي يکجہتي اور عوام کے حقوق پرخاص توجہ ہي دشمنوں کي سازشوں کے مقابلے کي بہترين راہ ہے-
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج منگل کو عراق کي مجلس اعلائ اسلامي کے سربراہ جناب سيد عمار حکيم سے ملاقات کے دوران کہي-
انہوں نے دشمنوں کي سازشوں کے مقابلے ميں اسلامي ملکوں کے اتحاد پر زور ديا اور کہا کہ علاقائي ممالک کے حالات خراب کرنے اور اختلاف کو ہوا دينے اور ايک دوسرے کو لڑانے کے لئے دشمنوں کے منصوبوں کے مقابلے ميں علاقائي ممالک کو نہايت ہوشيار رہنا چاہيے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کي جانب اشارہ کيا کہ خطے کا موجودہ بحران مغربي ممالک کے غلط پاليسيوں کا نتيجہ ہے؛ کہا کہ عالمي استکبار نے بارہا اعلان کيا ہے کہ وہ عظيم مشرق وسطي منصوبے پر عمل درآمد کے درپے ہے اور اس کا مقصد صرف صہيونيوں کو نجات دلانا ہے ۔
اس ملاقات ميں عراق کي مجلس اعلائ اسلامي کے سربراہ سيد عمار حکيم نے بھي اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ استعماري طاقتوں کي کوشش يہ ہے کہ ہمسايہ ممالک کے درميان اختلافات پيدا کروائے جائيں؛ انہوں نے مزيد کہا کہ اس وقت سب سے زيادہ ضرورت باہمي اتحاد ويکجہتي کي ہے۔