عمان کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: ايران اور عمان کے درميان تعلقات مستحکم اور پائيدار ہيں<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:25

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے دارالحکومت تہران ميں عمان کے وزير خارجہ سے ملاقات ميں ايران اور عمان کے درميان تعلقات کو مستحکم قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کو درطرفہ روابط کے فروغ کيلئے اپني کوششيں تيز کرني چاہيے۔

عمان کے وزير خارجہ کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

ايران اور عمان کے درميان تعلقات مستحکم اور پائيدار ہيں

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے دارالحکومت تہران ميں عمان کے وزير خارجہ سے ملاقات ميں ايران اور عمان کے درميان تعلقات کو مستحکم قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کو درطرفہ روابط کے فروغ کيلئے اپني کوششيں تيز کرني چاہيے۔

خبر کا کوڈ: 44755 - 

بد 30 January 2013 - 20:03

ان خيالات کا اظہار صدر احمدي نژاد نے آج بدھ کو عمان کے وزير خارجہ جناب يوسف بن علوي سے ملاقات کے دوران کيا، صدر مملکت نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران عمان کے ساتھ اپنے تعلقات کو علاقائي اور عالمي سطح پر مختلف شعبوں ميں روابط بڑھانے کا خواہاں ہے، انہوں نے کہا کہ ايران اور عمان کے درميان تعلقات کے فروغ سے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے علاقائي اور عالمي حالات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اگر ان واقعات ميں انصاف اور دو طرفہ احترام کا خيال رکھا جائے تو اس سے سبھي کو فائدہ پہنچے گا، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ايران عالمي سطح پر انساني معاشرے کي فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کيلئے ہر وقت تيار ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے موجودہ بحران سے صرف انسان دشمن قوتوں کو ہي فائدہ پہنچ رہا ہے اس لئے ضرورت اس بات کي ہے کہ سب مل کر علاقے کي اقوام کي رفاہ و آسائش کے لئے کام کريں۔

اس ملاقات کے دوران عمان کے وزير خارجہ يوسف بن علوي نے بھي کہا کہ تہران اور مسقط کے تعلقات و تعاون کي سطح اطمينان بخش ہے۔انہوں نے ملاقات کے اخر ميں تسلط پسند طاقتوں کے مقابلے ميں ايران کي استقامت و ثابت قدمي کو سراہا۔



خبر کا کوڈ: 44755  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے