
قاجاريہ دور ميں ايران کے مشہور دانشور اور ملک کے وزير اعظم امير کبير کي ياد ميں منعقدہ سمينار سے صدر کا خطاب:
ايرانيوں کي رگوں ميں امير کبير کا خون دوڑ رہا ہے
صدر احمدي نژاد نے ايراني دانشور امير کبير کو بہترين ليڈر اور نئي نسل کيلئے بہترين ائيڈيل قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايرانيوں کي رگوں ميں امير کبير کا خون دوڑ رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ وہ دور گزر گيا ہے جب دشمن ملتِ ايران پر ہر طرح ظلم و ستم ڈھايا کرتے تھے اور انہيں حقارت کي نظر سے ديکھتے تھے ليکن آج وہ خود ذلت کا شکار ہيں اور ايراني قوم سربلند و سرخرو ہے اور پوري دنيا ميں اسےعزت کي نگاہ سے ديکھا جاتا ہے۔
ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو دارالحکومت تہران ميں مشہور ايراني دانشور اور ملک کے سابقہ وزير اعظم امير کبير کي ياد ميں منعقدہ سمينار سے خطاب کے دوران کيا-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں اور رخنہ اندازيوں کے باوجود ايران کي ترقي و پيشرفت بدستور جاري رہے گي۔
صدر مملکت نے کہا کہ امير کبير نے پوري زندگي ايراني قوم کو آزادي دلانے اور انہيں خود کفيل بنانے کيلئے وقف کر رکھي تھي-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اس وقت ايراني قوم ہر ميدان اور ہر شعبہ ميں سرگرم عمل ہے اور بلاشبہ ايراني قوم کي حاليہ ترقي امير کبير کے پاکيزہ افکار اور اسکي انتھک کوششوں کا نتيجہ ہے۔