پارليمنٹ کے اجلاس سے صدر کا خطاب: ملکي ترقي کيلئے حکومتي کابينہ اور پارليمنٹ کو ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہيے-<br />
بد 13 February 2013 - 10:10
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ملکي ترقي کيلئے حکومتي کابينہ اور پارليمنٹ کو ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہيے- انہوں نے کہا کہ پارليمنٹ اور حکومت کے فرائض کي بنياد عوام کي خدمت رسائي اور ملک کي ترقي کے لئے باہمي دوستي اور يگانگت ہے۔

پارليمنٹ کے اجلاس سے صدر کا خطاب:

ملکي ترقي کيلئے حکومتي کابينہ اور پارليمنٹ کو ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہيے-

صدر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ملکي ترقي کيلئے حکومتي کابينہ اور پارليمنٹ کو ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہيے- انہوں نے کہا کہ پارليمنٹ اور حکومت کے فرائض کي بنياد عوام کي خدمت رسائي اور ملک کي ترقي کے لئے باہمي دوستي اور يگانگت ہے۔

خبر کا کوڈ: 44663 - 

بد 16 January 2013 - 13:02

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج بدھ کو پارليمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہي، انہوں نے کہا کہ آج حکومت اور پارليمنٹ دونوں ہي عوام کي خدمت ميں سرگرم عمل ہيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ پارليمنٹ اور حکومت دونوں ہي ايک ہي مقصد کے لئے ملک کا انتظامي امور چلانے ميں ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہي ہيں ليکن انہيں باہمي تعاون کو مزيد فروغ دينے کيلئے اپني کوششيں مزيد تيز کرني چاہيے۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومتي کابينہ اور پارليمنٹ دونوں ہي عوام کي خدمت الہي، اعليٰ اقدار کي حفاظت، عوام کي رفاہ و آسائش اور ملک کي ترقي وپيشرفت جيسے اعلي اہداف کے لئے ايک ہي جذبے کے ساتھ کام کررہي ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران ميں سبسڈي کو بامقصد بنانے کا عظيم کارنامہ آج دنيا کے ديگر ملکوں کے لئے بھي ايک مثال بن گيا ہے اور اس کا شمار ان چند مؤثر منصوبوں ميں سے ہے جنہوں نے ايران کي معاشي نظام کي توانائي کو دنيا ميں رائج سرمايہ دارانہ اور سوشلسٹي روشوں سے ممتاز و منفرد بنايا ہے جو اسلامي جمہوريہ ايران کا ايک قابل فخر کارنامہ ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ پارليمنٹ کي منظوري اور حکومتي کابينہ کي کوششوں سے بہت سے منصوبے آساني کے ساتھ انجام پارہے ہيں اور ہم سب ايک ہي ہدف کے پرچار کيلئے کام کر رہے ہيں جو استقلال، آزادي، جمہوريت پر مبني اسلامي مملکت کا قيام، ترقي و پيشرفت کي چوٹيوں کو سر کرتے ہوئے ايراني عوام کو دنيا ميں ان کے شايان شان مقام تک پہنچانا ہے۔



خبر کا کوڈ: 44663  

- میٹنگز