شام کے وزيراعظم کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات: شام کے عوام موجودہ بحران سے سرخرو ہو کر باہر نکليں گے<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:23

صدر احمدي نژاد نے اميد ظاہر کي ہے کہ شام کے عوام موجودہ بحران سے سرخرو ہو کر باہر نکليں گے، شام کے خلاف دشمن کي ناکام ہوجائيں گي اور وہاں امن وامان جلد بحال ہوجائے گا-

شام کے وزيراعظم کي صدر احمدي نژاد سے ملاقات:

شام کے عوام موجودہ بحران سے سرخرو ہو کر باہر نکليں گے

صدر احمدي نژاد نے اميد ظاہر کي ہے کہ شام کے عوام موجودہ بحران سے سرخرو ہو کر باہر نکليں گے، شام کے خلاف دشمن کي ناکام ہوجائيں گي اور وہاں امن وامان جلد بحال ہوجائے گا-

خبر کا کوڈ: 44662 - 

منگل 15 January 2013 - 22:57

ان خيالات کا اظہار صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج شام کے وزيراعظم وائل الحلقي سے ملاقات کے دوران کيا-

انہوں نے کہا کہ شام ميں بحران کے حل کےلئے تشدد کے خاتمے، قومي مفاہمت کے فروغ اور عام انتخابات کے انعقاد کے سوا کوئي اور راستہ نہيں ہے اورہماري دعا ہے کہ شام کے عوام يکجہتي اور قومي مفاہمت کے ذريعہ موجودہ سخت حالات سے باہر نکلے۔

انہوں نے مختلف شعبوں ميں تہران – دمشق کے تعلقات ميں مزيد توسيع پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور شام کو قومي مفادات کي خاطر اقتصادي تعاون بڑھانا چاہيے-

اس ملاقات ميں شام کے وزيراعظم جناب وائل الحلقي نے بھي اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ دشمن طاقتيں شام ميں مختلف ميدانوں ميں ناکامي کے بعد اب ملک کے بنيادي اقتصادي ڈھانچوں کو نشانہ بنانے لگے اور اس حوالے سے مختلف سازشوں ميں لگے ہوئے ہيں ليکن ہميں يقين ہے کہ وہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کي شازشوں پر غلبہ پانے ميں کامياب ہوجائيں گے-



خبر کا کوڈ: 44662  

- ملکی دورے