
اٹھارہويں رازي سائنسي تحقيقاتي فيسٹيول سے صدر کا خطاب:
ميڈيکل کے شعبہ ميں ہميں بين الاقوامي معيار پر نظر رکھني چاہيے-
صدر احمدي نژاد نے ايران کي روز افزوں علمي ترقي کو حيرت انگيز قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ميڈيکل کے شعبہ ميں ہميں بين الاقوامي معيار پر نظر رکھني چاہيے۔
يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج دار الحکومت تہران ميں اٹھارہويں رازي سائنسي تحقيقاتي فيسٹيول سے خطاب کے دوران کہي-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران ميں روز افزوں سائنسي پيشرفت کي تيز رفتاري نے ملت ايران کو دنيا کے اس شعبے ميں ترقي يافتہ اھم ممالک کے مقابلے ميں لاکھڑاکياہے-
انہوں نے کہا کہ ايران سينکڑوں سالہ عظيم علم وتمدن کا مالک ہے جو اسکي صلاحيت رکھتا ہے کہ وہ سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں پيشرفتہ ممالک ميں شامل ہو۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہر وہ علمي کارنامہ جو انسانوں کي خدمت کے لۓ ہو ، ايراني قوم کے لۓ اہميت کا حامل ہے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے بعض مغربي ممالک کے مادي نقظہ نظر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض مغربي ممالک عوام کے قتل عام کے لۓ جراثيمي بم بنا رہے ہيں، اور دوائيوں کي تجارت کے پيش نظر دنيا ميں طرح طرح کي بيمارياں پھيلا رہي ہيں جبکہ ايراني تہذيب و ثقافت ميں مادي نقطۂ نظر سے ہٹ کر ميڈيکل کے شعبہ کو تقدس اور معنوي نظر سے ديکھا جا رہا ہے۔