صوبہ ہمدان ميں چند ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب: دشمن طاقتيں ايراني قوم کو ان کي طاقت اور اعليٰ صلاحيتوں کے باعث کوئي نقصان نہيں پہنچا سکتيں-
بد 13 February 2013 - 10:11
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دشمن طاقتيں ايراني قوم کو ان کي طاقت اور اعليٰ صلاحيتوں کے باعث کوئي نقصان نہيں پہنچا سکتيں۔

صوبہ ہمدان ميں چند ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب:

دشمن طاقتيں ايراني قوم کو ان کي طاقت اور اعليٰ صلاحيتوں کے باعث کوئي نقصان نہيں پہنچا سکتيں-

صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ دشمن طاقتيں ايراني قوم کو ان کي طاقت اور اعليٰ صلاحيتوں کے باعث کوئي نقصان نہيں پہنچا سکتيں۔

خبر کا کوڈ: 44638 - 

منگل 22 January 2013 - 13:41

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ايران کے مغربي صوبے ہمدان ميں کئي ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کہي-

انہوں نے خطاب کے آغاز ميں حضرت رسول اکرم (ص) کي ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کي مناسبت سے تمام مسلمانوں کا مبارکباد پيش کي اور اس کے بعد پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ايراني قوم کو طاقتور اور اعليٰ صلاحيتوں کا حامل قرار ديا اور کہا کہ ايراني قوم کي اعليٰ صلاحيتيں ہماري ترقي و پيش رفت کا باعث بني ہيں۔

صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اب ايراني قوم اتني طاقتور اور با صلاحيت ہے کہ دشمن ميں اس کو نقصان پہنچانے کي سکت نہيں ہے اور اسلامي انقلاب کے خلاف ان کي سازشيں ہميشہ ناکام ہوئي ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کو تہذيب و تمدن کا مرکز اور امن کا گہوارا قرار ديا اور کہا کہ يہ بڑي فخر کي بات ہے کہ ايران کي سرزمين ہمشہ سے شرک سے پاک رہي ہے اور ہم نے کھبي کسي ملک پر جارحيت نہيں کي بلکہ ہمشہ دوستي اور اخوت کے ساتھ زندگي گزارنے کے خواہاں رہے ہيں۔

واضح رہے کہ صدر احمدي نژاد نے آج صوبۂ ہمدان کا دورہ کيا جس کے دوران انہوں نے سروسز اور آبادکاري کے کئي منصوبوں کا افتتاح کيا۔



خبر کا کوڈ: 44638  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے