- قدرتي گيس کي ذخيرہ سازي کے پہلے اسٹريٹيجک منصوبے کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب- <br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:22

قدرتي گيس کي ذخيرہ سازي کے پہلے اسٹريٹيجک منصوبے توانائي، تعمير و ترقي کے حوالے سے ملک کي اہم اور بنيادي ضرورت ہے-

قدرتي گيس کي ذخيرہ سازي کے پہلے اسٹريٹيجک منصوبے کي افتتاحي تقريب سے صدر کا خطاب-

قدرتي گيس کي ذخيرہ سازي کے پہلے اسٹريٹيجک منصوبے توانائي، تعمير و ترقي کے حوالے سے ملک کي اہم اور بنيادي ضرورت ہے-

خبر کا کوڈ: 44432 - 

هفته 05 January 2013 - 13:30

يہ بات صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ہفتہ کو تہران کے جنوب ميں قدرتي گيس کي ذخيرہ سازي کے پہلے اسٹريٹيجک منصوبے کي افتتاحي تقريب سے خطاب کے دوران کہي۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي ترقي و پيش رفت کے لئے راہ ہموار کرنے کيلئے اپني کوششيں جاري رکھيں گے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے توانائي کو ملک کي ترقي اور پيش رفت ميں بنيادي حيثيت کا حامل قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايران کو تمام اقتصادي شعبوں ميں توانائي کي ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے پورے ايران ميں گيس کے نيٹ ورک کي تشکيل کو ايراني عوام کي فلاح و بہبود اور ترقي کے لئے ايک مؤثر قدم قرارديتے ہوئےکہا کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي سے پہلے عوام کي ايک محدود تعداد بلکہ صنعت کے ايک محدود حصے کو ہي گيس مل پاتي تھي ليکن انقلاب کي کاميابي کے بعد پورے ايران ميں گيس فراہمي کا فيصلہ کيا گيا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت ايران کے 925 چھوٹے بڑے شہروں اور 14 ہزار گاؤوں ميں گيس دستياب ہے کہا کہ اس وقت ايران کے 96 في صد شہري خاندان اور 55 في صد ديہي آبادي کے پاس قدرتي گيس موجود ہے۔



خبر کا کوڈ: 44432  

- ملکی دورے